Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جناازہ ادا، تدفین مشہد میں ہوگی

Share It:

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق تدفین سے قبل آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا، جبکہ انہیں ایران کے شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے رواں سال 28 فروری کو مشترکہ حملے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ایک ہفتے کے اندر، یعنی 8 مارچ کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا، تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔

گزشتہ روز شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے اہلِ خانہ کے جسدِ خاکی تہران میں عوام کے آخری دیدار کے لیے رکھے گئے تھے، جہاں ہزاروں افراد نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول