اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور پاکستان میں شروع ہو سکتا ہے، جس کا مقصد سفارتی عمل کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں ایران پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایران کے ایٹمی پروگرام سمیت اہم اور حساس امور پر بات چیت کی جائے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی شرکت کے حوالے سے باضابطہ اعلان آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔
یہ مذاکرات واشنگٹن اور تہران کے درمیان مہینوں سے جاری بالواسطہ رابطوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور ایٹمی معاملے پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔



