Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں اسرائیل کا حمایت یافتہ گینگسٹر یاسر ابو شباب کون تھا؟ کیسے قتل ہوا؟

Share It:

[ad_1]

غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیل کی حمایت سے دہشت، لوٹ مار اور جرائم کی علامت بننے والا بدنام زمانہ گینگسٹر یاسر ابو شباب گزشتہ روز ایک حملے میں مارا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یاسر ابو شباب کو قتل کرنے والا حملہ آور کون تھا اور اس کے بارے میں تاحال متضاد خبریں آرہی ہیں۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے انکشاف کیا کہ یاسر ابو شباب اپنے ہی ایک ساتھی کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہوا اور اسرائیلی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر یاسر ابو شباب کو نشانہ بنایا ہے۔

یاسر ابو شباب کون تھا؟

31 سالہ یاسر ابو شباب کی پیدائش بدو قبیلے الترابین میں ہوئی اور وہ  نوجوانونی سے ہی بدو ملیشیا سے منسلک تھا۔ یہ گینگ اسرائیل کی ایما پر غزہ میں حماس کے خلاف کام کرتا تھا۔

ابو شباب کا گینگ غزہ میں بھتہ خوری، لوٹ مار، ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جس پر ابو شباب جیل میں 25 سال قید کی سزا بھگت رہا تھا۔

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے غزہ پر بمباری کے آغاز کے بعد ہی اسے جیل سے رہا کر دیا گیا اور اسرائیل جیل سے باہر آتے ہی اس نے اسرائیل کی حمایت سے "القوات الشعبیۃ” نامی نجی آرمی بنائی۔

یہ مسلح ملیشیا رفح کے مشرقی علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا اور اسرائیل کو حماس کی مخبری بھی کرتا رہا۔ 

حماس کے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کے قتل میں بھی یاسر ابو شباب کی مسلح ملیشیا ہی ملوث تھی اور غزہ میں امدادی سامان کی لوٹ مار بھی کرتا رہا۔

غزہ جنگ بندی کے بعد سے حماس اور یاسر ابو شباب کی مسلح ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول