Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار، قرض 97 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

Share It:

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پر قرضوں کا بوجھ گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، جس کا براہ راست نقصان غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مالی بدانتظامی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرانے قرض اتارنے کے لیے مزید نئے قرض لینے کی حکومتی پالیسی نے ملکی معیشت کو مزید دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق، پاکستان اس وقت مجموعی طور پر 97 ہزار 37 ارب روپے کے تاریخی قرض تلے دبا ہوا ہے۔
گزشتہ سال یہ قرض 89 ہزار 774 ارب روپے تھا، جس کا مطلب ہے کہ صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں قومی قرض میں 7 ہزار 553 ارب روپے کا چونکا دینے والا اضافہ ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک تو قرضے میں ڈوبتا جا رہا ہے لیکن عوام کو کوئی سہولت، روزگار یا بنیادی ضروریات میسر نہیں۔
ایک شہری نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ قرض عوام نے نہیں بڑھایا بلکہ ملک کی کرپشن نے بڑھایا ہے، بااثر لوگ بیرونی ممالک میں فلیٹ اور جائیدادیں خرید رہے ہیں جبکہ عام آدمی گھر کا چولہا جلانے کے لیے پریشان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک مزدور نے بتایا کہ وہ پہلے موٹرسائیکل پر کام پر جاتا تھا، لیکن اب پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے پیدل جانے پر مجبور ہے، کیونکہ دہاڑی کا آدھے سے زیادہ حصہ پیٹرول میں چلا جاتا ہے۔
دیگر شہریوں نے شکایت کی کہ چینی، گندم، بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو ریلیف کہنا عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء پر حقیقی ریلیف فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول