Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات پر عامر خان اور اہل خانہ کا ردعمل سامنے آگیا

Share It:


بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے لگائے گئے متنازع اور سنسنی خیز الزامات کے چند دن بعد عامر خان کے خاندان نے ان الزامات پر دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان اور ان کے خاندان نے انہیں ایک سال تک گھر میں بند رکھا اور ان پر ذہنی بیماری، شیزوفرینیا ہونے کا الزام لگایا۔

اب عامر خان کے خاندان نے فیصل کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل کے الزامات نے انہیں گہرا صدمہ پہنچایا ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ فیصل نے واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا ہو۔

عامر خان کے خاندان نے واضح کیا کہ فیصل سے متعلق تمام فیصلے ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیے گئے اور یہ سب محبت، ہمدردی اور ان کی ذہنی و جذباتی صحت کی بہتری کے لیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل کی والدہ زینت طاہر حسین، بہن اور بھائی عامر خان کے خلاف فیصل کی غلط اور تکلیف دہ تصویر کشی قابلِ قبول نہیں ہے۔ خان فیملی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو بے بنیاد افواہوں میں نہ بدلے اور معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے اس حوالے سے کوئی مزید معلومات نہ پھیلائیں۔

دوسری جانب فیصل خان نے پِنک ولا کو بتایا کہ انہیں جے جے ہسپتال میں 20 دن تک رکھا گیا اور ان کے ذہنی حالات کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان نے انہیں معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر عامر خان کے خاندان اور فیصل کے بیانات کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول