Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیض حمید کی سزا خوش آئند، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے، شاہد آفریدی

Share It:

[ad_1]

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے احتساب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا اُسے کٹہرے میں لایا جائے۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسے یہ میرے کرنے کی بات نہیں مگر میں خوش ہوں کہ فیض حمید اور دیگر افسران کا احتساب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا ہے، اب جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسکا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ فوج میری اور الحمداللہ مجھے پاک آرمی پر فخر ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے نئے سیزن میں دو فرنچائزز کے اضافے پر سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں دو ٹیموں کا اضافہ خوش اچھا ہے، ٹیموں کے اضافے سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا اپنا برانڈ ہے، روڈ شو پی ایس ایل کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

شاہد آفریدی نے مستقبل کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں ہے، اب ہمیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم فائنل کرلینا چاہیے، میں ذاتی طور پر عالمی کپ سے پہلے سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔

سابق کپتان نے بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے اس سے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول