Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ رنیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کیس میں 1.02 ارب روپے جرمانہ

Share It:

[ad_1]

بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔

اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔

تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (DRI) نے اداکارہ پر 1.02 ارب بھارتی روپوں (3 ارب 37 کروڑ پاکستانی) کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

اداکارہ کے ساتھ ساتھ شریک ملزمان ایک بڑے ہوٹل کے مالک ترن کونڈراجو اور دو جیولرز سہیل سکریا جین اور بھارت کمار جین پر بھی کروڑوں روپے جرمانہ عائد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں بھی رانیا راؤ کو ایک سال کی سزا سنائی جا چکی ہے اور اب ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہیں۔

 

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول