تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

اسٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب روپے ڈوب گئے

Share It:

[ad_1]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی بڑی مندی ہوئی، 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب روپے ڈوب گئے، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 453 پر آگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے امریکا کے جارحانہ طرز عمل سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل، کموڈٹیز کی عالمی مارکیٹس میں غیریقینی ماحول، لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات سے کم مالیاتی نتائج، غیرملکیوں، بروکرز، فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی پری رمضان پرافٹ ٹیکنگ سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی میں پیر کو رواں سال میں ایک روزہ کاروبار میں دوسری سے بڑی نوعیت کی مندی رہی۔

مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار، 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 76ہزار اور 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی مزید پانچ سطحیں بھی گرگئیں۔ مندی کے سبب 78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 5کھرب 77ارب 91کروڑ 85لاکھ 4ہزار 443روپے ڈوب گئے۔

حصص یافتگان کے لیے توقعات سے کم ڈیویڈنڈ کے اعلانات اور جیوپولیٹیکل صورتحال سے مارکیٹ سینٹی مینٹس منفی رہے، امریکا کے سخت رویے سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے بادل سے سرمایہ کاری کے تمام شعبوں نے محتاط طرز عمل اختیار کرتے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس سے ایک موقع پر 6029 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 5149.79 پوائنٹس کی کمی سے 174453.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 1629.79پوائنٹس کی کمی سے 53198.53پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 3049.94 پوائنٹس کی کمی سے 104971.25پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 7017.29 پوائنٹس کی کمی سے 246378.79پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی بہ نسبت 9فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 77کروڑ 32لاکھ 91ہزار 012حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 487 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 65 کے بھاؤ میں اضافہ ہوا، 378 کے داموں میں کمی اور 44 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ایس ایس آئل ملز کے بھاؤ 47.34 روپے بڑھ کر 520.77روپے اور سروس انڈسٹریز کے بھاؤ 25.11روپے بڑھ کر 1850.01روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھاؤ 579.33روپے گھٹ کر 26675.17 روپے اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاؤ 355.99 روپے گھٹ کر 18339روپے ہوگئے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول