Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔

اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ سائبر کرائم اب گلی محلے کے روایتی جرائم سے زیادہ خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ 

اداکار اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ سے بچوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی کی کہ ساتویں سے دسویں جماعت تک ہر ہفتے سائبر ایک پیریڈ بھی لازمی رکھا جائے تاکہ طلبا کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات اور بچاؤ کے طریقے سکھائے جا سکیں۔

اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو یہ سمجھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ پر اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت کتنا محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر درندہ صفت افراد معصوم ذہنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول