Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت میں شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے منتظمین کا پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ

Share It:

[ad_1]


لاہور:

بھارت میں 29 اگست سے شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان چند روزمیں ہوگا، منتظمین نے پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایک دو دن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایشیا کپ منتظمین کو اپنے جواب سے آگاہ کردیں گے۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا، منتطمین کو پاکستان ہاکی  فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک ٹیم بھجوانے سے معذرت کا نہیں لکھا گیا۔

  دوسری جانب پاکستان ٹیم کے متبادل کے طورپر بنگلہ دیش، قازقستان اورکرغزستان ہاکی فیڈریشنز کو بھی پاکستان ٹیم کےانکار کی صورت میں اپنی دستیابی  کے بارے میں  لکھا گیا ہے۔

راج گیر میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ ورلڈ کپ ہاکی کا کوالیفائر ہے، اس کی فاتح ٹیم ڈائریکٹ اگلے برس چودہ اگست سے ہالینڈ اوربیلجیم میں شیڈول ورلڈ کپ میں کھیلنے کی حقدار ہوگی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول