Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تاجروں کے نئے صوبے کے مطالبے پر  وزیر خزانہ نے کیا ردعمل دیا؟

Share It:

[ad_1]


کراچی:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ورکشاپ سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے اپنے تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں ایک بڑھتی آبادی اور دوسرا ماحولیاتی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نجی شعبے کو ساتھ دینا ہوگا، حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے مرتب ہوگا۔ ایف بی آر کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ نجی شعبے کو اس ملک کی قیادت کرنی ہے ۔ حکومت کا کام محض سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنا ہے۔

ایک موقع پر تاجروں کی جانب سے وزیر خزانہ سے نئے صوبے کا مطالبہ اور اس  حوالے سے سوالات کیے گئے، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دینے سے گریز کیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول