جوہی (نامہ نگار) جوہی کے نواحی گاؤں رحیم چنا میں چنا برادری کے دو گروپوں میں سڑک پر لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں ایک طرف سے مدینہ خاتون، عرس چنو اور ذوالفقار چنو جبکہ دوسری طرف سے مسمات حوا، اکبر چنو، ماہین خان چنو اور دیگر شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جوہی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔



