گھوٹکی (نامہ نگار) گھوٹکی کے قریب سرحدی تھانہ کی حدود میں کیڈٹ کالج کے قریب سڑک کنارے کھڑے لکڑیوں سے لدے رکشے کو مزدا نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاؤں بہاؤ خان چاچڑ کا رہائشی ریحان چاچڑ جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کے بعد بارڈر پولیس اور ورثاء نے متوفی کی نعش کو تحویل میں لے کر تعلقہ ہسپتال گھوٹکی پہنچایا جہاں سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء مزدا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بارڈر پولیس نے مزدا گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔



