خیرپور (نامہ نگار) نواحی گاؤں کھوڑو خان میٹلو میں شوہر غلام سرور میٹلو نے مبینہ طور پر بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کر لی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 48 سالہ مسمات مریم جاں بحق جب کہ غلام سرور میٹلو شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ شوہر کی حالت اور واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔



