Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خیرپور: نیشنل ہائی وے پر احتجاج، ٹریکٹر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

Share It:

خیرپور (نامہ نگار) رسول آباد سٹاپ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گائوں سمن چنوں کا رہائشی 18 سالہ سہیل ولد راہب چنو کچل کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسحاق چنو شدید زخمی ہو گیا۔

ورثاء اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثے کو تقریباً 2 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ایمبولینس اور ہنگورجہ پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔ جس پر ورثاء نے لاش کو رکشے میں ڈال کر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج کیا جس کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک معطل ہوگئی۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے مبینہ طور پر ٹریکٹر کے شیشے توڑ دیئے۔ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول