Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

Share It:

[ad_1]

سجل علی اور حمزہ سہیل پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کی بدولت ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

سجل علی نے او رنگریزہ، گلِ رانا، چپ رہو، یقین کا سفر، یہ دل میرا، آنگن، دھوپ کی دیوار، کچھ ان کہی، صنفِ آہن اور میں منٹو نہیں ہوں جیسے یادگار ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

دوسری جانب حمزہ سہیل کو فیری ٹیل سیزن 1 اور 2، زرد پتوں کا بن، برنس روڈ کے رومیو جولیٹ اور دل والی گلی میں، جیسے کامیاب ڈرامہ سیریلز کی وجہ سے شہرت ملی۔

دونوں اداکاروں کو سب سے پہلے ’زرد پتوں کا بن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد سراہا۔

بعد ازاں دل والی گلی میں میں ان کی جوڑی ایک بار پھر سامنے آئی، جس کے بعد فینز کی جانب سے دونوں کو ایک ساتھ پسند کیا جانے لگا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختلف انسٹاگرام پیجز کی جانب سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا، مگر مداح اس افواہ پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

تاہم سجل علی نے ان خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر جب بھی ہوگی، وہ خود ہی بتائیں گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول