Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سدرہ امین کی لگاتار دوسری سنچری رائیگاں، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

Share It:

[ad_1]

قومی کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین ویمنز ون ڈے میں مسلسل دو سنچریز بناکر بھی ٹیم کو سیریز میں فتح نہ دلواسکیں۔

جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز  اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں  پاکستان کو 46 اوورز میں 313 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان ویمنز ٹیم پینتالیس ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سدرہ امین نے سیریز میں دوسری لگاتار سنچری بنائی۔ وہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نتالیہ پرویز نے 73 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 43، عالیہ ریاض نے 18 اور رامین شمیم نے 12 رنز بنائے۔

جںوبی افریقا کی طرف سے نادین دی کلرک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ ویمنز  کی طرف سے  وولوارت اور برٹس نے شاندار 260 رنز کی اوپننگ  پارٹنرشپ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 22 سمتبر کو کھیلا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول