نوشہرو فیروز (نامہ نگار) پڈعیدن کے نواحی گاؤں دریا خان جمارجو راجپر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شفیق احمد راجپر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی مسمات نوابزادی کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد شفیق احمد راجپر نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پڈعیدن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شفیق احمد سے واقعہ سے متعلق بیان بھی لیا۔
پولیس اور دیہاتیوں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے نواب شاہ اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش اور پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔



