Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹنڈو محمد خان میں دن دہاڑے ڈکیتی، مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

Share It:

ٹنڈو محمد خان (ویب ڈیسک) ٹنڈو محمد خان میں سجاول روڈ پر دن دہاڑے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

ورثا کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت جام سٹھیو کے نام سے ہوئی ہے، جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکو نوجوان سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ سے غائب تھی، جس کے باعث دن دہاڑے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول