Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جیکب آباد میں نجی میڈیکل سینٹر پر زچگی کے دوران خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج

Share It:

جیکب آباد (رپورٹر) سٹی تھانے کی حدود میں جیکب آباد کے ایک نجی میڈیکل سینٹر میں زچگی کے دوران 22 سالہ خاتون رابعہ جکھرانی جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد ورثا نے لیڈی ڈاکٹر پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے میڈیکل سینٹر کے باہر احتجاج کیا۔

ورثا میں شامل خدادوست جکھرانی کے مطابق پہلے نارمل ڈلیوری کرائی گئی تھی، تاہم بعد میں طبیعت بگڑنے پر خاتون کو دوبارہ اسپتال لایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ پیٹ میں ایک بچہ رہ گیا ہے، جس کے لیے آپریشن کرنا ضروری ہوگا۔

ورثا کے مطابق آپریشن میں تاخیر کی گئی اور بعد ازاں ڈاکٹر وہاں سے چلی گئی، جس کے بعد خاتون کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول