Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی؛ گھر سے 30 سالہ ماں اور 8 سالہ کمسن بیٹی کی لاشیں برآمد

Share It:

 کراچی ( ویب ڈیسک ) ملیرسٹی کے علاقے وریوجوکھیو گوٹھ ندی کنارے واقع کچی آبادی میں گھرسے ماں اوراس کی کمسن بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ کمسن بیٹی کمرے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے جبکہ اس کی کمسن بیٹی کو گھلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور فوری شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، جہاں خاتون کی شناخت 30 سالہ صبا زوجہ محمد حنیف اور اس کی کمسن بیٹی کی شناخت 8 سالہ نبیہہ دختر محمد حنیف کے نام سے کی گئی۔

ایس ڈی پی او ملیر سٹی عابد فضل مہر نے میڈیا کو کو بتایا کہ پولیس نے خاتون صبا کے شوہر حنیف کو حراست میں لے لیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کی شام سے گھر سے گیا ہوا تھا اور جمعے کی صبح ہی گھر لوٹا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

دریں اثنا، خاتون کے زیر حراست شوہر نے میڈیا سے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں جمعرات کی شام 4 بجے کرایے کا مکان لینے کے لیے بیٹے کے ساتھ اپنی بہن کے گھر اسپتال چورنگی گیا ہوا تھا اور اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ گیا تھا۔

جمعرات کی رات بیوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن موبائل فون بند تھا۔ صبح ساڑھے 7 بجے بھی رابطے کی کوشش کی گئی لیکن موبائل فون بند تھا، جس کے بعد اپنے پڑوسی کو فون کرکے بتایا کہ گھر جا کر دیکھو کوئی فون نہیں اٹھا رہا۔

حنیف نے بتایا کہ پڑوسی گھر آیا تو اس نے لاشیں دیکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر میں اپنے گھر پہنچا۔ شوہر نے بتایا کہ میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتا ہوں۔

خاتون کے والد محمد وارث کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں۔ بیٹی کے 2 بچے ہیں۔ گزشہ کچھ عرصے سے ان کی بیٹی ذہنی مسائل کا شکار تھی اور اس کا علاج بھی کروایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی پر تعویز گنڈے کرائے گئے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کا جائے اور بیٹی و نواسی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیر زادہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق شبہ یہی ہے کہ صبا نامی خاتون نے خود کشی کی ہے جبکہ اس کی کمسن بیٹی کو زہر دیا گیا ہے، متوفیہ خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ جس وقت واقعہ رونما ہوا خاتون کا شوہر حنیف گھر پر موجود نہیں تھا بلکہ اپنی بہن کے گھر پر موجود تھا۔

پولیس نے زیر حراست شوہر حنیف کی بہن کو بھی تھانے طلب کر لیا ہے اور اس کا بیان بھی رکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ حنیف اپنی بہن کے گھر موجود بھی تھا یا نہیں جبکہ خاتون کے والد نے الزام عائد کیا ہے ان کی بیٹی اور نواسی کو شوہر حنیف نے ہی قتل کیا ہے، پولیس اس حوالے سے اپنی تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول