Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Share It:

کراچی (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی اور وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے کالعدم تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق لسبیلہ چوک بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کے دوران ساجد یوسف اور شوکت علی عرف شوقی کو بی ایل اے سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ان کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے۔ ایک اور کارروائی پرانی سبزی منڈی کے قریب کی گئی جہاں داد محمد عرف عادل کو ٹی ٹی پی سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں تین مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول