Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹنڈو الہ یار: محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں۔

Share It:

ٹنڈو الہ یار (نامہ نگار) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضلع ٹنڈو الہ یار میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کو ٹھکانے لگانے کی سکیموں میں مبینہ بے ضابطگیوں، نامکمل منصوبوں اور غیر معیاری کام کی شکایات پر حرکت میں آ گئی جس نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن نے آر او پلانٹس اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور کارکردگی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اس سلسلے میں ٹینڈرز، منظوری، ٹھیکے، ادائیگیاں، فعال اور غیر فعال منصوبوں کی تفصیلات، ٹھیکیداروں کے نام اور خرچ کیے گئے فنڈز کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف علی راجپر نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹو انجینئر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ شکایات کی تصدیق کے لیے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی اور متعلقہ افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول