Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ کے قریب کاری کے الزام میں نوجوان لڑکی قتل

Share It:

گمبٹ (رپورٹر) گمبٹ کے قریب بہارو تھانے کی حدود میں واقع گاؤں ستابو میں مبینہ طور پر کاری کے الزام میں ایک نوجوان لڑکی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ سیما دختر رجب باریجو تھی، جسے اس کے چچا علی گل باریجو نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول