Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صمود فلوٹیلا سے گرفتار سماجی کارکنان کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؛ حکام نے بتادیا

Share It:


صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 40 کشتیاں شامل ہیں جن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد افراد سوار ہیں اور ان کی منزل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک پہنچانا تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں جو بطور رضاکار کشتی میں سوار تھے۔ دیگر اسیروں میں معروف سماجی کارکن، وکلا اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port.
Greta and her friends are safe and healthy. pic.twitter.com/PA1ezier9s

— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) October 1, 2025

اسرائیلی بحریہ کی مسلسل کارروائیوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کی 30 کشتیاں اب بھی اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہیں اور اس وقت غزہ سے 85 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گرفتار کیے گئے 200 سے زائد سماجی کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کیا کرنے جا رہی ہے۔

اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتباہ کے باوجود غزہ کی ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر ان افراد کو حراست میں لے کر اسرائیل کی سرزمین پر لایا جائے گا۔

حکام کے بقول اسرائیل میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ان افراد کو ان کے اپنے اپنے ملک بھیج دیا جائے گا۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ کشتیوں کو روکنے اور گرفتاریوں کے عمل کے دوران فوجی نہایت نرمی سے پیش آٗئے اور کوئی غیر قانونی قدم نہیں اُٹھایا گیا۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ امداد کسی بین الاقوامی تنظیم کے ذریعے بھی بھیجی جا سکتی تھی۔ اس کے لیے یہ راستہ چننا ہمارے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

UPDATE – OCTOBER 2ND, 3:20 GMT+3

30 boats still sailing strong on their way to Gaza, just 46 nautical miles away, despite the incessant aggressions from the Israeli occupation navy. #BreakTheSiege #FreePalestine #SailToGaza #GlobalMovementToGaza #globhttps://t.co/5vQjn0u0iS

— Global Sumud Flotilla (@gbsumudflotilla) October 2, 2025

اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار دانستہ یا غیر دانستہ طور پر  حماس کی مدد کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کئی یورپی اور عرب ممالک کے کارکنوں کی مشترکہ کاوش ہے، جو اسرائیل کی غزہ پر عائد سخت ناکہ بندی توڑنے کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول