Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر

Share It:


ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے 130 رنز کا تعاقب 3 وکٹوں کے نقصان پر 31.1 اوورز میں پورا کیا۔

بنگلادیشی ٹیم کی جانب سے ربیعہ حیدر 54 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں جبکہ  شبانہ نے بھی 24 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

کپتان نگار سلطانہ 23 شرمین اختر 10 اور فرزانہ حق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور رامین شمیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4، ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔

ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے 2، 2 اور ربیعہ خان، فہیمہ خاتون اور نشیتا اختر نشی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول