Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں  بدترین شکست کے بعد  بھارتی  عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار

Share It:


معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں  بدترین شکست کے بعد  بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے۔

بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ؛ بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں  کچھ نہیں بولا  اور نہ میں بولنا چاہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا۔

بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہم بھی تو چیزیں کُرید کُرید کر نکال رہے ہیں کہ ہم کیا کر پائے۔

بھارتی ایئر چیف کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی پر خاموشی ایک طرح کا اعتراف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھی بھارت کے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

جنگی جنون میں مبتلا  بھارتی فوجی قیادت کی پیشہ ورانہ قابلیت پہلے ہی دنیا کے سامنے آچکی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول