Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

Share It:



کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر، مہنگائی پر قابو پانے، بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی اور سیلاب نقصانات و بیرونی کھاتوں کے معاملات کا احاطہ ہونے کی صورت میں اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی امید پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعے کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

حکومت سندھ اور سعودی عرب کے درمیان بجلی کے منصوبوں کے فروغ، سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق توانائی اور سرمایہ کاری کے دو معاہدے طے پانے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 281 روپے 03 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03 پیسے کی کمی سے 281روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات 11.3 فیصد کے اضافے سے 3ارب 20کروڑ ڈالر موصول ہونے، زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے ذخائر، ریکوڈک سمیت دیگر شعبوں انفلوز کی امیدوں اور اچھے سینٹیمنٹس بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول