Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغان کیمپ کی خالی زمین اور مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط

Share It:



کراچی:

پولیس حکام نے افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن  واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین  پر قبضےکا خدشہ ظاہر کردیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کرسکتی ہے۔

کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے تجویز دی ہے کہ خالی ہونے والی زمین کے تحفظ کے لیے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو زمین کا سروے کرے اور ایم ڈی اے کو فوری طور پر زمین اپنے قبضے میں لینے کے اقدامات کرے۔

عرفان بلوچ کے مطابق افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مکانات تعمیر تھے، جن میں تقریباً 15 ہزار افغان شہری مقیم تھے، جن میں سے بیشتر شہری کراچی سے واپس جاچکے ہیں، تاہم اب بھی لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افغان باشندے وہاں موجود ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ خالی ہونے والے گھروں اور زمین کو لینڈ کنٹرولنگ اتھارٹی فوری طور پر اپنے قبضے میں لے تاکہ کسی بھی غیر قانونی قبضے یا زمین پر تجاوزات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول