Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور یو اے ای کا دو طرفہ تجارت مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے دبئی میں یو اے ای کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ 

رانا احسان افضل نے یو اے ای کی کمپنیوں کو وزارتِ تجارت پاکستان کے زیراہتمام 25 تا 27 نومبر 2025 تک منعقد ہونے والی "فوڈ ایگ 2025” نمائش میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے دوران رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کی جانب سے گرمجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر بھی موجود تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول