وفاقی حکومت کا قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

[ad_1]


لاہور:

وفاقی حکومت نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس تقریب کا مقصد نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کے تحت ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بے روزگار قومی ہاکی کھلاڑیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے حال ہی میں نیشنز کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور پہلی بار ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes