Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایس ایل سے متعلق اجلاس میں نئی تجاویز پیش کردی گئیں

Share It:

[ad_1]

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آگئیں۔

پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نئے فنانشل ماڈل سے متعلق تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غورکیا گیا۔ جبکہ نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو بھیجیے جائیں گے۔ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز اوپن بڈ میں جائے گی۔

واضح رہے پی ایس ایل میں شامل چھ فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں۔ ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کی جا رہی ہے۔

2015 میں کراچی 2.6 کروڑ ڈالر، لاہور 2.5 کروڑ ڈالر، پشاور 1.6 کروڑ ڈالر،اسلام آباد 1.5 کروڑ ڈالر اور کوئٹہ 1.1 کروڑ ڈالر میں خریدی گئی تھی۔جبکہ ملطان سلطانز کی فرنچائز کو 2017 میں 6.35 کروڑ ڈالر سالانہ فیس پر خریدا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول