Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی کی پولیس افسر بننے کی انوکھی خواہش پوری کر دی

Share It:


دبئی: دبئی پولیس نے 3 سالہ بچی سارہ نبیل کی پولیس افسر بننے کی معصوم خواہش پوری کر دی۔

دبئی پولیس نے عوامی تعلقات کو فروغ دینے اور بچوں میں خوشی بانٹنے کے جذبے کے تحت سارہ نبیل کا خواب حقیقت بنا دیا۔ سارہ نے مقامی اسپتال میں ایک کمیونٹی ایونٹ کے دوران "ننھی پولیس آفیسر” بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

دبئی پولیس کے اسکول سکیورٹی انیشی ایٹو نے فوری طور پر اس خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر سارہ اور اُس کے خاندان کو دبئی پولیس ہیڈکوارٹرز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کیپٹن ماجد بن سعد الکعبی (سربراہ اسکول سکیورٹی انیشی ایٹو ٹیم) اور لیفٹیننٹ مریم عیسیٰ (ڈپٹی ہیڈ) سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

پولیس ٹیم نے ننھی سارہ کو دبئی پولیس کی خصوصی وردی اور تحفے دیے، جب کہ اُسے لگژری پٹرولنگ گاڑی میں شہر کا فیلڈ ٹور بھی کرایا گیا۔ یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

کیپٹن ماجد الکعبی کے مطابق، یہ اقدام دبئی پولیس کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشرتی تعلقات کو مضبوط بنانا، بچوں میں قومی وابستگی اور اعتماد کو فروغ دینا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول