Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فوج کی حمایت کا الزام، 90 ہزار فالوورز والی ٹک ٹاکر اغوا کے بعد قتل

Share It:


باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔

مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا اور بعد میں سرعام قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مریم کے قتل نے مالی کے عوام میں غصہ اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک ایک فوجی حکومت (ملٹری جونٹا) کے زیرِانتظام ہے جو 2012 سے جاری شدت پسند بغاوت پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول