Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

Share It:


اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔

تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر ہے۔

فرم نے مزید بتایا کہ یہ آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔

جہاز کی ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک اپنا رخ موڑ کر ایران کی جانب کر لیا جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آئل ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول