Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت انسانی المیہ کی دہلیز پر

Share It:


افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ 

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان  بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی  قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں، 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔

یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کا یہ پہلا تجزیہ کیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ بامیان کے 54 فیصد سے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول