Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدرٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا

Share It:



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ سمیت دیگر عالمی تنازعات ختم کرانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی بڑی جنگیں رکوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے آٹھ جنگیں رکوا کر دنیا کو بڑے بحرانوں سے بچایا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وہ کشیدگی بھی ختم کرائی جو ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی، ان کے مطابق دونوں ممالک اب مثبت اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنے میں اضافی وقت لے رہا ہے تاہم امید ہے کہ اس محاذ پر بھی بہت جلد پیش رفت ممکن ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول