Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک

Share It:


ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے کون واقف نہیں۔

دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔

یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔

ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔

ایلون مسک نے جیف بیزوس کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے طنزاً کیپشن لکھا کاپی اور ساتھ ہی ایک بلی کی ایموجی بھی ڈالی۔

یعنی ایلون مسک نے اپنے کاروباری حریف جیف بیزوس کو ’کاپی کیٹ‘ قرار دینے کی کوشش کی ہے اور وہ ایسا پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔

حال ہی میں جیف بیزوس کی کمپنی ایمازون نے انٹرنیٹ بیمنگ سیٹلائٹ منصوبہ بھی شروع کیا اور ساتھ  ہی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی کمپنی زوکس بھی خریدی۔

خیال رہے کہ ان دونوں ہی شعبوں میں ایلون مسک پہلے سے کامیاب بزنس کر رہے ہیں اور جیف بیزوس کو ایسا کرنے پر چربہ ساز کہہ دیا تھا۔

دوسری جانب جیب بیزوس ہمیشہ ہی ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ کاروبار کسی کی میراث نہیں۔

جیف بیزوس نے ایک بار یہ بھی کہا تھا کہ میں جو انقلاب لایا ہوں اس کا ’’سطحی ذہن‘‘ رکھنے والے سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ 

اگر ان دونوں شخصیات کے درمیان مقابلہ صحت مندانہ اور مسابقت مثبت ہو تو صارفین کو ہوش اُڑا دینے والی نئی ٹیکنالوجی کا تحفہ مل سکتا ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول