Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سوشل میڈیا پر متنازع بیان دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کیخلاف تحقیقات کا آغاز

Share It:


نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا  پر پروگرام میں  متنازع بیان دینے  و  کمنٹ کرنے  پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کرکٹر راشد لطیف کے خلاف دو مخلتف شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر  مینجر لیگل  نے این سی سی آئی کو باقائدہ درخواست دی  اور  موقف اختیار کیا کہ ’انھوں نے سوشل میڈیا پر یوٹیوب  چینل کے ایک پروگرام کے دوران کرکٹر محمد رضوان  کے حوالے سے بیان دیا کہ اگر انھوں نے کسی ملک  کا جھنڈا اٹھا لیا تو اس کو کپتانی سے ہٹا دو گے کیا‘۔

اسی طرح دوسری درخواست میں الزام ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر   مبینہ طور پر پی سی بی و چند منسلک افراد پر جوئے  کی ایپس پرموٹ کرنے کامبینہ الزام عائد کیا کہ  "جوئے کا لوگو لگانے اور چھپانے میں سزا اور جزا‘۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق راشد لطیف کو دونون انکوائریز میں طلب کیاگیا جو پیش ہوئے اور اپنے ابتدائی بیان ریکارڈ کروائے جس پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے راشد لطیف کو سوال نامہ بھی وصول کرایا  جس  کا جواب وہ آئندہ چند دنوں میں انکوائری افسران کو جمع کرائیں گے۔

ذرایع کے مطابق جوابات کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول