Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

باہمی تعاون کے فروغ کیلئے کینیڈا میں’اوپن‘ سالانہ کانفرنس منعقد، پاک،پاکستانی ہائی کمشنر شریک

Share It:


کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے ٹورانٹو میں منعقد ہونے والی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) کی سالانہ بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو فروغ دینا تھا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔

اوپن ٹورانٹو کے اس اہم ترین پروگرام میں کینیڈا بھر سے تقریباً ایک سو پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز، سرمایہ کار اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ’دی انٹرپرائز آف ٹومارو: واٹ وِل یو بلڈ‘ تھا جس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو فروغ دینا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں ابھرتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں کا ذکر کیا اور یقین دلایا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے کاروباری طبقے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول