Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارتی اداکار نے جذباتی پوسٹ کر کے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

Share It:



جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔

ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔

رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور تنہائی میں وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کیلیے سوشل میڈیا سے دوری بہت ضروری ہے‘۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Ronit Bose Roy (@ronitboseroy)

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے انہیں محبت، حوصلہ افزائی، مداح اور بہت کچھ ملا جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

رونیت نے اپنے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا فالوورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جلد نئی توانائی اور بامقصد وجہ کے ساتھ واپس آؤں گا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول