Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برازیل کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار صدر کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی

Share It:


برازیل کے متنازع سابق صدر جائر میسیاس بولسونارو کو بالآخر 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی وہ ملکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سپریم فیڈرل کورٹ کے احکامات پر فیڈرل پولیس نے 70 سالہ بولسونارو کو ہفتے کے روز ہی برازیلیا میں اپنے ہیڈکوارٹر کے اندر قائم جیل منتقل کر دیا تھا۔

یہ برازیل کی 200 سالہ جمہوری تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی سابق سربراہِ مملکت کو بغاوت کی سازش اور جمہوری اداروں پر حملے کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی ہو۔

عدالت نے بولسونارو کو 2022 کے صدارتی انتخابات کے بعد بغاوت کی منصوبہ بندی، اقتدار پر قبضے کیلیے فوج کا استعامل، صدارتی محل اور کانگریس پر حملے کی حوصلہ افزائی اور قومی ورثے کو نقصان پہنچانے کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

اگست سے وہ اپنی رہائش گاہ پر نظر بند تھے لیکن اب اپیل کی حتمی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت نے سزا پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

بولسونارو کے حامیوں نے فیصلے کو عدالتی انتقام قرار دیا ہے جبکہ موجودہ صدر کی حکومت اسے جمہوریت کی فتح کہہ رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول