موسیٰ خان کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک

[ad_1]

اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم  ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرلی۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں کھیلےگئے میچ میں محمد موسیٰ نے  پشاور کے خلاف لگاتار 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں 10 سال بعد کسی بولر نے ڈبل ہیٹ ٹرک کی ہے۔

محمد موسیٰ کی شاندار بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز  سے فتح حاصل کی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes