Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی، 16شوگر ملز کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا

Share It:



سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف 16 ملز کی درخواستیں خارج کر دی۔

ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔ نیب انکوائری کی بنیاد پر شوگر ملزم کو سبسڈی کا اجرا روک دیا گیا تھا۔

ٹڈاپ کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے موقف دیا کہ ٹڈاپ نے وزارت تجارت کی ہدایت پر سبسڈی کا اجرا روکا تھا۔ فنڈز کی موجودگی اور وزارت تجارت کی اجازت کے بعد ہی سبسڈی جاری کی جا سکتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر سبسڈی کے لیے منظور شدہ گرانٹ وقت گزرنے کے ساتھ ازخود ختم ہو چکی ہے۔ عدالت وفاقی حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹ کا حکم نہیں دے سکتی۔ طے شدہ قانون ہے کہ سبسڈی فائدہ ہے بنیادی حق نہیں۔ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت گرانٹ کے لئے وفاقی حکومت کو رٹ جاری نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے 16 شوگر ملز کی سبسڈی ک  درخواستیں خارج کر دیں۔ ای سی سی منظوری کے باوجود سبسڈی روکنے پر شوگر ملز نے درخواستیں دائر کی تھیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول