Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شہباز شریف غزہ کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ٹرمپ

Share It:

[ad_1]

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف غزہ کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے لندن میں نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے فلسطین امن منصوبے میں اہم پیش رفت جاری ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ کے مطابق صدر ٹرمپ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک سمیت مختلف مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ کی آئندہ حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، البتہ ہتھیار ڈالنے والوں کو ایمنسٹی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہریوں پر علاقے سے نکلنے کے لیے کسی قسم کا بیرونی دباؤ نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی جیت کو امریکا کے جمہوری عمل کی مضبوطی قرار دیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول