Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے؟ وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

Share It:



اسلام آباد:

ملکی معاشی صورت حال کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ماہ(نومبر)کے دوران مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے تاہم پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے۔ خوراک کی قیمتوں اور زرعی آوٴٹ پٹ پر دباوٴ پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آوٴٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام ہے۔ فصلوں کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کر رہا ہے اور مناسب زرعی ان پْٹس کی دستیابی سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کے معاون اقدامات سے سپلائی میں بہتری متوقع ہے اور ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ساختی اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ مالی نظم و ضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

آؤٹ لک  رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات میں محتاط حکمتِ عملی برقرار رہے گی، ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ عوامی قرضہ 1371ارب روپے کم ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ 5 سال بعد پہلی بار ایک سہ ماہی میں قرض میں نمایاں کمی ہوئی اور مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے جب کہ اقتصادی استحکام کے لییحکومت کی حکمت عملی موٴثر ثابت ہو رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول