Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آغا سلمان کی قیادت میں قومی ٹیم کا ٹی20 میں ریکارڈ

Share It:



راولپنڈی:

قومی ٹی20 ٹیم نے آغاسلمان کی قیادت میں 2025 سب سے مختصر ترین طرز میں پاکستان کے لیے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی اور اس کامیابی کے ساتھ ایک سال میں 21 ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا لیا۔

سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنائے اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا، محمد نواز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ایک سال میں 21 ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنایا، رواں برس قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے، جن میں سے 21 میں کامیابی حاصل کرلی۔

سال 2025 میں پاکستان نے 34 میچوں میں 21 جیت لیا اسی طرح سب سے زیادہ 13 میچوں میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 2021 میں 20 میچز جیت لیا تھا جبکہ 2022 میں 12 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے ٹی20 میں 2018 میں 17 اور 2022 میں 14 میچز جیتا تھا جو ایک سال میں پاکستان کی سب سے زیادہ فتوحات تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی، اس سے قبل سری لنکا کو دو طرفہ سیریز میں بھی وائٹ واش شکست دی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول