Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیا آپ اس بچی کو جانتے ہیں جو آج کی مشہور اداکارہ ہے؟

Share It:


انٹرنیٹ پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کا شمار آج پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک کم عمر بچی کی اسٹیج پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بینڈ کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے مائیک پر Poem پڑھ رہی تھی۔

اس بچی کی مسکراہٹ کو دیکھ کر کئی صارفین نے اندازہ لگالیا کہ یہ کس اداکارہ کا بچپن ہے جبکہ دوسرا یہ جس آئی ڈی سے شیئر ہوئی تو مداح سمجھ گئے کہ یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے بچی کی ویڈیو شیئر کی۔

اگر آپ غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا یہ کون سی اداکارہ ہیں۔

جی ہاں! یہ اداکارہ حرا مانی کے بچپن کی ایک یادگار ویڈیو ہے جس میں وہ اسکول میں منعقد ایک فنکشن میں نظم پڑھ کر پرفارم کررہی تھیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کے اندر گائیکی اور اداکاری کی صلاحیت بچپن سے ہی تھی، انہوں نے درست پروفیشن کا انتخاب کر کے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت اداکاراؤں ہوتا ہے جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں۔

حرا مانی کے انسٹاگرام پر 85 لاکھ جبکہ فیس بک پر 19 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جو اُن کی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول