Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوعمر بچوں کی یہ عادت ان کی صحت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے!

Share It:



ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پری ٹین عمر (9-12 برس) میں بچے کے پاس اسمارٹ فون ہونا اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنا ذہنی اور جسمانی صحت کے کئی مسائل سے تعلق رکھ سکتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو بچے 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون رکھتے ہیں، اُن میں موٹاپے، خراب نیند اور ڈپریشن کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ٹیم کی جانب سے Pediatrics نامی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 10 ہزار سے زیادہ 12 سالہ بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے کچھ بچوں کے پاس اسمارٹ فون تھے اور کچھ کے پاس نہیں۔

تحقیق کے مطابق جن بچوں کے پاس 12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون تھا، اُن میں ڈپریشن کا خطرہ اُن بچوں کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ تھا جن کے پاس فون نہیں تھا۔ اسی طرح موٹاپے کے امکانات 40 فیصد اور ناکافی نیند کے امکانات 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔

ماہرین کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ جتنا جلدی بچہ اسمارٹ فون کا مالک بنتا ہے، اُس کی صحت پر منفی اثرات کا خدشہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول