Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

Share It:


گلوبل پیس انڈیکس نے دنیا کے پُرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں 163 ممالک کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل پیس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے جرائم کی شرح کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ فوجی معاملات، سیاسی عدم استحکام اور ملک کے اندرونی تنازعات و اختلافات کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا۔

ان ممالک کے تعلیم، انصاف، صحت اور سماجی بہبود کے نظام سمیت ڈیجیٹل سیکیورٹی اور بنیادی سہولتوں کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ان تمام امور کی بنیاد پر سب سے زیادہ محفوظ ملک کا اعزاز 2008 سے تاحال آئس لینڈ کے پاس ہی ہے۔

اس کے بعد آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریا کی باری آئی تھی۔ سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، ڈنمارک، سلوینیا اور فن لینڈ بالترتیب پانچ سے دسویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں ملائیشیا 13 ویں نمبر پر پہلا مسلم ملک ہے۔ پاکستان کا نمبر 144 واں جب کہ افغانستان 158 ویں نمبر پر ہے۔

روس کا نمبر سب آخری یعنی 163 واں ہے۔ اسرائیل بھی 155 ویں نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر 115 واں ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول